نیویارک (سچ نیوز)ہا لی ووڈ کی شہرہ آفا ق فلم ٹا ئی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اداکا ر لیونارڈو ڈی کیپریو’’ آ ج ‘‘ 11 نومبر کو اپنی 44ویں سا لگرہ منا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ریوننٹ فلم میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ پیش کرنے پر آسکر جیتنے والے لیو نارڈو نے 1990میں اپنے فنی کیر ئیر کا آغا ز ایک ٹی وی سیریل سے کیا تھاجب وہ صرف 16سا ل ک کی عمرکے تھے جن کا فنی سفر اب بھی جاری ہے۔لیو نارڈو نے سب سے پہلے ’روزان‘ اور ’نیو لاسی‘ جیسے چھوٹے ٹی وی ڈراموں میں کام کیالیکن سنہ 1991 میں ریلیز ہونی والی ان کی پہلی فلم ’کرٹرز تھری‘ خلائی مخلوق پر مبنی تھی۔لیونارڈو ڈی کیپریو کو اب تک پانچ آسکار ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔سب سے پہلے انھیں اپنی فلم ’واٹس ایٹنگ گلبرٹ گریپ‘ میں کام کرنے پر ’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر‘ یعنی بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ انھیں اپنی فلمیں ’ایویئٹر‘، ’بلڈ ڈائمنڈ‘ اور ’وولف آف وال سٹریٹ‘ کے لیے بھی بہترین اداکاری کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔لیونارڈو نے ’گولڈن گلوب‘ اور ’بافٹاز‘ سمیت 70 انعام حاصل کیے ہیں۔