لندن (سچ نیوز )پاکستانی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کو وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز کردیاگیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ساجد جاوید برطانوی وزیر خزانہ کے عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے غیر سفید فام رکن پارلیمنٹ ہیں۔وزیر خزانہ کا عہدہ برطانیہ میں وزیر اعظم کے بعد اہم ترین تصور کیا جاتا ہے، ساجد جاوید اس سے قبل ٹریزا مے کی حکومت میں وزیر داخلہ تھے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساجد جاوید نے کہا کہ ‘یہ عہدہ میرے لیے اعزاز ہے، برطانوی وزارت خزانہ میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ یورپی یونین سے علیحدگی کی تیاری، قوم کو متحد کرنا اور معیشت کو اولیت بخش کر مواقع پیدا کرنا اہم ذمہ داریاں ہوں گی۔
Deeply honoured to be appointed Chancellor by PM @BorisJohnson. Looking forward to working with @hmtreasury to prepare for leaving the EU, unifying our country and priming our economy for the incredible opportunities that lie ahead.
— Sajid Javid (@sajidjavid) July 24, 2019