8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
پاکستان مِیں تعمیر کیا جانے والا وہ صدیوں پرانا معروف ترین قلعہ جسے بہت سے بزرگان دین نے اپنی جانیں قربان کرکے تعمیر کیا تھا،اسے اینٹوں کی بجائے ایسی چیز سے بنایا گیا ہے کہ دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے

پاکستان مِیں تعمیر کیا جانے والا وہ صدیوں پرانا معروف ترین قلعہ جسے بہت سے بزرگان دین نے اپنی جانیں قربان کرکے تعمیر کیا تھا،اسے اینٹوں کی بجائے ایسی چیز سے بنایا گیا ہے کہ دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے

پاکستان مِیں تعمیر کیا جانے والا وہ صدیوں پرانا معروف ترین قلعہ جسے بہت سے بزرگان دین نے اپنی جانیں قربان کرکے تعمیر کیا تھا،اسے اینٹوں کی بجائے ایسی چیز سے بنایا گیا ہے کہ دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے

20/10/2018
0 0
0
شئیرز
8
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(سچ نیوز )پاکستان میں درجنوں ایسے قلعے موجود ہیں جن کی صدیوں پرانی تاریخ اورطرز تعمیر سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ خطہ صدیوں سے امن اور جنگ و جدل کا محاذ بنا رہا ہے ۔کئی قلعوں کی تعمیر اس دور کے طالع آزماوں اور جنگجووں کی حکمت عملی اور اعلٰی عسکری ذہانت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے اور انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ جدید مشنری جس کام کو انجام دینے میں ناکام ہوجاتی ہے ،وہ عمارتیں صدیوں پہلے صرف انسانی ہاتھوں سے تعمیر کردی گئی تھیں ۔ابھی تک یہ بات تحقیق طلب ہے کہ آخر اتنی زیادہ مضبوط عمارتوں اور قلعوں کی تعمیر کے لئے کس طرح کے ذرائع استعمال کئے جاتے تھے ۔جہلم کے خطہ میں قلعہ روہتاس کو دیکھ کر ایسا ہی احساس ہوتا ہے کہ جنگل اور پہاڑوں میں تعمیر کیا جانے والا یہ چار سو ایکٹر پر محیط قلعہ جب بنایا گیا تھا تو شیر شاہ سوری جیسے جرنیل نے اسکی تعمیر میں کتنے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہوں گی ۔بیاں کیا جاتا ہے کہ قلعہ روہتاس صرف انسان کی ظاہری عظمت اور فن تعمیر کا شاہکار ہی نہیں اسے شیر شاہ سوری سے محبت کرنے والے بزرگان دین نے بھی اپنے ہاتھوں اور باطنی قوتوں سے تعمیر کیا تھا ۔پاکستان بھر میں قلعہ روہتاس ایسا قلعہ ہے جو عام اینٹوں کی بجائے بھاری پتھروں سے تعمیر کیا گیا اور یہ بھاری پتھر اونچی دیواروں اور میناروں تک بھی پہنچائے گئے جس میں بزرگان دین کی کرامات کا دخل تھا کہ پتھروں روئی کے گالوں کی طرح اٹھا کر اوپر لے جائے جاتے تھے ۔روایات کے مطابق جب شیر شاہ سور ی اس جنگل سے گذرا تو اسے ایک فقیر نے یہاں قلعہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔اس قلعہ کی تعمیر کا سبب یہ تھا کہ شیر شاہ سوری مغلوں اور پنجاب کے حملہ آوروں سے خطہ پوٹھوہار سے خیبر تک اپنی حکومت کو محفوظ رکھنا چاہتا تھا ۔ لہذا سات سال (1541 ءتا 1548ء)تک تین لاکھ مزدوروں کی مدد سے تیار ہونے والے قلعہ میں بے شمار بزرگان دین نے بھی مزدورں کے ساتھ کام کیا ۔جب یہ قلعہ تعمیر ہوگیا تو یہ اپنی نوعیت کا اتنا بڑا قلعہ تھا کہ اس میں ساٹھ ہزار فوجی قیام کر سکتے تھے۔قلعہ روہتاس کی تعمیر میں بزرگان دین کا خون پسینہ بھی شامل ہے ،اسکا ثبوت اس قلعے کے ہر دروازے کے ساتھ موجود کسی نہ کسی بزرگ کا وہ مقبرہ ہے جس نے قلعہ کی تعمیر میں اپنی جان تک قربان کردی ۔ قلعہ کے اندر بھی جگہ جگہ بزرگوں کے مقابر پھیلے ہوئے ہیں اور ایسا مقام کسی اور قلعہ کو حاصل نہیں ہے ۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In