اسلام آباد: (سچ نیوز) دفتر خارجہ نے پاکستان میں قید دو سو اکسٹھ بھارتیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے ملک میں قید بھارتی باشندوں کی فہرست دونوں ملکوں کے درمیان دو ہزار آٹھ کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت بھارت کو بھجوائی ہے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ملک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں باون بھارتی شہری اور دو سو نو ماہی گیر شامل ہیں۔
بھارتی حکومت بھی اپنے ملک میں قید پاکستانی شہریوں کی ایسی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کو دے گی۔