لاہور (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میںبرتری حاصل کی اور عمران خان وزارت عظمیٰ کے یقینی امیدوار بن کر سامنے آئے تو ملک بھر میں پی ٹی آئی نے جشن شروع کر دیا جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
بھارتی اور مغربی میڈیا نے عمران خان کی جیت پر خوب واویلا مچایا تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی اور مغربی عوام کی جانب سے ناصرف مثبت رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے بلکہ اس حوالے سے مختلف ممالک کے باسیوں نے اپنے وزراءاعظم اور عمران خان کا موازنہ کرتے ہوئے کئی دلچسپ ’میمز‘ بھی بنائے ہیں جن میں بھارت سرفہرست ہے۔ایسے ہی ایک بھارتی نے نریندرا مودی اور عمران خان کا موازنہ کرتے ہوئے ایسی دلچسپ بات کہہ دی ہے کہ جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ مذکورہ بھارتی نے مودی اور عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”دو ملکوں کے وزیراعظم۔۔۔ ایک بھاگ کر پھینکتا ہے اور دوسرا پھینک کر بھاگتا ہے“