اسلام آباد: (سچ نیوز ) وزیراعظم کا کہنا ہے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں کشمیر میں بھارتی بربریت کی تصدیق کی گئی، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیاکی تاریخ کا المناک دن ہے، بھارت نے اس روز جموں و کشمیر میں فوجیں اتاریں۔ انہوں نے کہا بھارت کا کشمیر پر قبضہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، بھارت 7 دہائیوں سے جموں و کشمیر پر قابض ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دے۔