نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی جنتا پارٹی کے سربراہ کی جانب سے بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیاہے ۔
جیو نیوز کے مطاق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیدیا ہے ۔پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے کہاہے کہ عمران خان پہلے حلف اٹھالیں پھر دیکھتے ہیں حالات کیسے ہوتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں اندازہ ہوگا کہ تعلقات کسے ہونگے ۔ واضح رہے کہ عمران خان کہ الیکشن میں کامیاب بعد سے لیکر اب تک بھار تی میڈ یا میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے مکالمہ جاری ہے ۔