اسلام آباد: (سچ نیوز) پاک افغان کرکٹ میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز، کھلاڑیوں پر حملے اور شائقین کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا معاملہ، پاکستان نے قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں سے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملے اور مخالفانہ بینرز پر شدید تشویش ہے۔ کھیل کے میدان کو گھناؤنے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل اور قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے معاملےکی مکمل تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔