8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعرات, اپریل 16, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
پاک بھارت کرکٹ بحالی سے تعلقات میں بہتری آئے گی، احسان مانی

پاک بھارت کرکٹ بحالی سے تعلقات میں بہتری آئے گی، احسان مانی

18/10/2018
0 0
0
شئیرز
5
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی، سیریز کھیلنے کیلئے بھارت سے بھیک نہیں مانگیں گے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔

ایک انٹرویو میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) احسان مانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے شائقین پاک بھارت میچز کی بحالی کے خواہاں ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے بھی اس سے بہتر کوئی راستہ نہیں، ماضی میں جب بھی بھارتی شائقین ٹیم کےساتھ پاکستان آئے تو ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہو کر ہر کوئی خوشی خوشی سے واپس گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز سے پوری دنیا کو معاشی طور پر بھی بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان میچز سب سے زیادہ دیکھے جاتے ہیں، ہمارے لئے پیسہ اہم نہیں، ہم صرف دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کی بحالی چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہم ہر فورم پر بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے سیریز کھیلنے کیلئے اس کے پیچھے نہیں بھاگیں گے، اگر وہ کھیلنے کیلئے تیار ہے تو بتائے، اگر وہ نہیں کھیلنا چاہتے تو پھر بھی ٹھیک ہے لیکن ہم اسے مجبور نہیں کریں گے اور نہ ہی بھیک مانگیں گے۔احسان مانی نے کہا کہ بھارت آئی سی سی اور دوسرے ٹورنامنٹس میں پاکستان کےخلاف کھیلتا ہے صرف باہمی سیریز نہیں کھیلتا ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In