ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑ اکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کے بعد اب ان کے مداح اس تجسس میں ہیں کہ یہ خوبرو جوڑا فیملی بنانے اور بچے پیدا کرنے کے متعلق کیا سوچ رہا ہے۔ اب پریانکا چوپڑا کے قریبی ذرائع نے مداحوں کا یہ تجسس ختم کر دیا ہے۔دی نیوز کے مطابق ذرائع نے ’انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ‘ کو بتایا ہے کہ پریانکا اور نک جونس کو بچہ پیدا کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور وہ ابھی یہ دباﺅ سر پر لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔“ذرائع کا کہنا تھا کہ ”پریانکا اور نک فی الحال اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیںا ور اپنے کام میں بہت مصروف ہیں۔ نک جونس اور ان کے بھائی نے بہت عرصے بعد دوبارہ ایک ساتھ پرفارم کرنا شروع کیا ہے اور وہ آئے دن ٹور پر ہوتے ہیں۔دوسری طرف پریانکا بھی اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بے حد مصروف ہے۔ دونوں اولاد کو ایک نعمت سمجھتے ہیں مگر فی الحال ان کی نظر اپنے کام پر ہے۔بچہ جب ہونا ہو گا ہو جائے گا اور یہ ان دونوں کے لیے بہت بڑی نعمت ہو گی۔“ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا 2016ءکے بعد پہلی بار ایک بالی ووڈ فلم میں بھی کام کر رہی ہے جس کا نام ’دی سکائی از پنک‘ (The sky is pink)ہے۔