ممبئی (سچ نیوز )” Hopperhq.com“ نامی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسٹاگرام پر تصاویر لگانے کے عوض بھاری رقم وصول کرنے والے ستاروں کی فہرست بنائی گئی ہے جس میں بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا 19 ویں اور انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 23 ویں نمبر پر رہیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا کا شمار کامیاب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے تاہم اب انکشاف ہواہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ یا تصویر لگانے کے 271000 ڈالر حاصل کرتی ہیں جو 4 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 750 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔اس فہرست میں پریانکا چوپڑا 19ویں نمبر پر ہیں، جن کے اکاو¿نٹ کو 4 کروڑ 33 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں 23ویں پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے 196000 ڈالر (3 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے) کماتے ہیں۔ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر 3 کروڑ 82 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں۔