نئی دہلی(سچ نیوز)ہندوستانی فلموں کی بے باک اداکارہ پریانکا چوپڑا گذشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکارہ نک جونس سے بھارت میں عیسائی اور ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد فلموں سے زیادہ اپنی نجی ویڈیوز اور تصویروں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں ۔بھارتی اداکارائیں فلموں کے ساتھ اپنی نجی زندگی میں بھی فحش نگاری کا دامن نہیں چھوڑتیں کیونکہ ایسی حرکتیں انہیں میڈیا میں زندہ رکھتی ہیں ۔پریانکا چوپڑا گو کہ بالی ووڈ سے دو قدم آگے بڑھتے ہوئے ہالی ووڈ میں بھی اپنی سانولی سالونی چمڑی کا جادو جگانے میں کامیاب ہو چکی ہیں تاہم شہرت کا نشہ انہیں اب بھی بے چین ہی رکھتا ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر وہ اپنی نیم برہنہ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔حال ہی میں بھارتی ڈانسر سمیرا ریڈی نے 9 ماہ کے حمل کے ساتھ سوئمنگ پول کے اندر فوٹو شوٹ کروا کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا ،اب پریانکا چوپڑا نے بھی نیم برہنہ حالت میں پانی کے اندر لیٹ کر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں،ان تصویروں میں سوئمنگ پول پر لیٹی پریانکا چوپڑا چھٹیوں کے لمحات انجوائے کر رہی ہیں ،اپنی ہوشربا تصویریں شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کیپشن دیا ہے کہ ’’ چھٹیوں کا بہترین استعمال کہ شوہر آپ کی تصویریں کلک کرے‘‘۔پریانکا چوپڑا کی ان تصویروں کو ان کے چاہنے والے خوب پسند کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ میں ان کی ساتھی اداکارئیں بھی پریانکا چوپڑا کے حسن پر فریفتہ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ پریانکا چوپڑا نے یہ تصویریں اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں جس پر دل جلوں کے تبصرے بھی جاری ہیں۔
Best use of vacation. The hubby taking pictures. Lol 😝
📷 @nickjonas pic.twitter.com/DZiF241KUg— PRIYANKA (@priyankachopra) July 7, 2019