میامی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں اپنی 37 ویں سالگرہ منائی ۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 8 لاکھ روپے سے زائد قیمت کا کیک کاٹا۔پریانکا چوپڑا نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں ایک کشتی پر اپنی سالگرہ منائی۔ 18 جولائی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں ان کے فیملی کے لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر ان کے شوہر گلوکار نک جونس نے ان کیلئے لباس کی مناسبت سے خصوصی طور پر کیک تیار کرایا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی سالگرہ پر انتہائی مہنگا سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جس پر سونے کا کام کیا گیا تھا۔لباس کی مناسبت سے ان کے شوہر نک جونس نے ان کیلئے 5 منزلہ سرخ اور گولڈن کیک تیار کرایا جس پر سونے کا ورق چڑھایا گیا تھا۔ جس بیکری سے یہ کیک تیار کرایا گیا ہے اس کے عملے کا کہنا ہے کہ نک جونس نے آخری وقت میں کیک کا آرڈر کیا جس کے باعث سارا عملہ تمام کام چھوڑ کر اس کی تیاری میں مگن ہوگیا۔ مذکورہ کیک کی تیاری میں بیکری کے عملے کے 24 گھنٹے صرف ہوئے ۔پریانکا چوپڑا کی سالگرہ پر کاٹے گئے کیک کی قیمت 5 ہزار ڈالر تھی جو 8 لاکھ 5 ہزار 625 روپے پاکستانی یا 3 لاکھ 45 ہزار روپے ہندوستانی بنتی ہے۔