لاہور: (سچ نیوز) نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کی مرکزی ٹاسک فورس کا اجلاس جمعرات کو لاہورمیں طلب کر لیا گیا۔
نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے پراجیکٹ میں تیزی سے کام جاری ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع کو نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے میں شامل کر لیا گیا۔ پہلے تیرہ اضلاع کو منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعض اضلاع کی تحصیلوں کو بھی منصوبے میں شامل کر لیا گیا۔
نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کی مرکزی ٹاسک فورس کا اجلاس جمعرات کے روز لاہور میں ہو گا۔ وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منصوبے کے مالیاتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
پنجاب کے وزیر ہاوسنگ کے مطابق پرائیویٹ ڈویلپرز کو منصوبے میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا