لاہور: (سچ نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
شیخوپورہ اور وہاڑی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہے آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور کشمیر میں بھی بارش ہوگی جبکہ ژوب، قلات، حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی باران رحمت کا امکان ہے جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی توقع ہے۔