لاہور(سچ نیوز )پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر خوب چرچا ہے اور حسن علی نے بھی اپنی شادی خاندانوں کی مرضی سے مشروط کردی ہے ۔اب اس حوالے سے فہیم اشرف اور حسن علی کے درمیان مزیدار گفتگو سامنے آئی ہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی کا کہنا تھا کہ معاملات طے ہونے کے بعد جلد ہی اعلان کروں گا۔اس ٹویٹ کے جواب میں فہیم اشرف نے پنجابی میں کمنٹ کیا جس کا اردو ترجمہ ہے کہ ’ہمارا ویزہ؟‘۔ اس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے لکھا ’پہلا دعا کر کے ہوجائے‘۔خیال رہے کہ پاکستانی تیز گیند باز حسن علی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ 20 اگست کو دبئی میں ایک بھارتی لڑکی سے نکاح کرنے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے کسی کرکٹر کو دعوت نہیں دی گئی اور صرف اہل خانہ ہی شریک ہوں