واشنگٹن (سچ نیوز)پیوٹن کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ،امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کیلئے مشیر قومی سلامتی کو دعوت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔جیونیوز کے مطابق وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ دوسر ی ملاقات کے منتظر ہیں جس پر امریکی صدر نے مشیر قومی سلامتی کو ہدایت کی ہے کہ پیوٹن کو امریکہ آنے کے لئے دعوت نامہ جاری کیا جائے ۔بیان کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات کے لئے بات چیت جاری ہے ۔وائٹ ہاﺅس کے مطابق پیوٹن کو رواں سال موسم خزاں میں امریکہ آنے کی دعوت دی جائے گی ۔