لاہور (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنمارانا تنویر نے کہاہے کہ جب آصف زرداری نے تھا کہا کہ وہ شہبازشریف کو ووٹ نہیں دینگے تو بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا” بابا میں آپ کو تنہا نہیں کرنا چاہتا اگر آپ ووٹ نہیں دینگے تو پھر میں بھی ووٹ نہیں دو گا “ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت ہمارے پاس آتی تھی اور کہتی تھی کہ ہم آپ سے شرمندہ ہیں۔
سماءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے تنویر حسین نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے ہی رائے دی تھی کہ وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف ہونگے اور اس موقع پر خورشید شاہ ودیگر نے زور دیکر کہا تھا کہ شہباز شریف ہی امیدوار ہونگے اور ہم ان کو ہی ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اکٹھے ہوتے اور اعتزاز احسن کی جگہ کوئی اور امیدوار ہوتا تو زرداری کے پاس اس طرح کے معاملات کی بڑی مہارت ہے ۔ اس لئے ہم جیت سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی ایک لمبی تاریخ ہے اور انہوں نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیا ں دی ہیں۔ ہم ان کو ملاقاتوں میں کہتے رہے ہیں کہ آپ جو جز وقتی فائدہ دیکھ رہے ہیں تو آخر میں ہوگا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے امیدہے کہ ہم اکٹھے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت ہمارے پاس آتی تھی اور کہتی تھی کہ ہم آپ سے شرمندہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب آصف زرداری نے کہا کہ وہ شہبازشریف کو ووٹ نہیں دینگے تو بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا بابا میں آپ کو تنہا نہیں کرنا چاہتا اگر آپ ووٹ نہیں دینگے تو پھر میں بھی ووٹ نہیں دو گا ۔ بعد میں آصف زرداری نے کہا کہ میری مراد ساری پیپلز پارٹی تھی ۔