پشاور: (سچ نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ڈیرن سیمی ہی پشاور زلمی کے کپتان ہوں گے، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا اعلان۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جاوید آفریدی نے فیصلے کے متعلق بتایا کہ ڈیرن سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن ٹوکی فاتح اور تیسرے سیزن میں رنر اپ رہی اور امید ہے کہ سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی سیزن فور میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق کی شمولیت سے ٹیم مزید مظبوط ہوئی ہے۔ کھلاڑی کے ساتھ ساتھ مصباح الحق کی موجودگی جہاں سینیر اور نوجوان کرکٹرز کے لیے فائدہ مند ہو گی وہیں کپتان سیمی کو بھی مصباح الحق کے تجربے سے بھرپود مدد ملے گی۔
اس سے قبل منگل کو پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ فور کے لیے مضبوط ٹیم کا چناؤ کر لیا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے ڈرافٹس میں سابق کپتان مصباح الحق ڈائمنڈ کٹیگری میں بطور کھلاڑی زلمی فیملی کا حصہ بنے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا نام کیرون پولارڈ پلاٹینم کٹیگری میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بنے. پشاور زلمی اسکواڈ میں وہاب ریاض, حسن علی , کیرن پولارڈ, کامران اکمل , ڈیرن سیمی, مصباح الحق . لیام ڈاسن , ڈیوڈ ملان , عمر امین , عمید آصف, خالد عثمان , وین مڈسن, صہیب مقصود, جمال انور, ثمین گل , نبی گل, وقاع سلام خیل, کرس جارڈن , ابتسام شیخ اور سمیع اللہ شامل ہیں. ڈرافٹس کے موقع پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی, صدر پشاور زلمی ظہیر عباس , ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم , مینجر ارشد خان , کامران اکمل اور وہاب ریاض موجود تھے. اس کے علاوہ ترکی کے تین کرکٹرز بھی ڈرافٹس کے موقع پر پشاور زلمی کے ہمراہ موجود تھے. جن میں تناہن تران, یگمر تسدیلین اور مہمت سرت شامل تھیں. یہ کرکٹرز پی ایس ایل فور میں بھی پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہوں گے. پشاور زلمی اور ترکی کی اسپورٹس ڈیولپنگ برانچز فیڈریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد پشاور زلمی ترکی میں کرکٹ کےفروغ کے لیے کام کرے گی.