اسلام آباد: (سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، صدر مملکت عارف علوی نے پرزائیڈنگ افسر کی تقرری کردی۔
تفصیلات کے مطابق یکم اگست کو ہونے والے سینیٹ اجلاس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے پرزائیڈنگ افسر کی تقرری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹر بیرسٹر سیف کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا ہے۔ بیرسٹر سیف یکم اگست کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یکم اگست کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔