بیجنگ(سچ نیوز) چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معاشی و دفاعی طاقت نے مخالفین کو پہلے ہی پریشان کر رکھا تھا اور اب اس کے ایک ایسا ہتھیار بنانے کا دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ مخالف ممالک کی پریشانی دوچند ہو جائے گی۔ویب سائٹ nationalinterest.org کے مطابق چین نے دو ایسے انتہائی بڑے سائز کے بحری بیڑے بنا لیے ہیں جو چلتے پھرتے ’بحری فوجی اڈے‘ ہیں۔ ان بیڑوں کا سائز فٹ بال کے اڑھائی میدانوں کے برابر ہے جن کا وزن 30سے 40ہزار ٹن سے زائد ہے۔
تصویر:سوشل میڈیا
رپورٹ کے مطابق بظاہر یہ بحری بیڑے ’ٹائپ تھری 075لینڈنگ ہیلی کاپٹر ڈاکس‘ (Type three 075 Landing Helicopter Docks)ہیں جن پر نہ صرف درجنوں جنگی ہیلی کاپٹرز کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ بیک وقت کئی جنگی طیارے بھی ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکتے ہیں۔
تصویر:سوشل میڈیا
یہ بیڑے ابتدائی طور پر شنگھائی کے ہوڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ میں دیکھے گئے جہاں اوپر سے گزرنے والے مسافر طیاروں کے مسافروں نے ان دیوقامت بیڑوں کی تصاویر بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں۔ اب ان بیڑوں کی زمین سے بنائی گئی تصاویر بھی چینی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پوسٹ کر دی گئی ہیں۔یہ اپنی نوعیت کے پہلے جنگی بیڑے ہیں جو چینی فوج کے حوالے کیے گئے ہیں۔
تصویر:سوشل میڈیا