بیجنگ (سچ نیوز) چین میں سمندری طوفان کاخطرہ بڑھ گیا ہے جس پر حکومت کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیاہے۔جرمنی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے زہ جیانگ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواوں کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ٹائی فون ”لکیما“کے باعث زہ جیانگ اور شنگھائی سمیت آس پاس کے دیگر صوبوں میں تیز بارشیں ہوں گی ، جھکڑ چلیں اورشدید طوفان آئیں گے ۔ان طوفانوں کی وجہ سے تائیوان میں بھی شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ توقع ہے کہ یہ سمندری طوفان ہفتے کی صبح زہ جیانگ کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔ چینی حکام نے تمام اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر احتیاطی تدابیر لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔