بیجنگ(سچ نیوز)چین میں یکم اگست سے فوج میں بھرتی شروع ہوگی۔بھرتی کا یہ عمل30 ستمبر تک جاری رہے گا۔
حکام کے مطابق بھرتی کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔اور اعلیٰ تعلیم کے حامل افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔وزارت قومی دفاع کے مطابق میونسپلٹیز،صوبائی دارالحکومتوں اور ریجن سے اعلیٰ تعلیم کے حامل گریجویٹ بھرتی کیے جائیں گے۔خاتون سپاہی بھی بھرتی کی جائیں گی جن کی تعلیمی قابلیت ہائی سکول یا اس سے زیادہ ہوگی۔بھرتی کے لیے عمر کی حد18سے 22سال ہے جبکہ گریجویٹس کے لیے عمر کی حدمیں مزید دو سال کی رعایت دی جائے گی۔اس پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فوج میں شامل کرنا ہے۔