8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
چین کے صدر ، وزیراعظم اور وزیر خار جہ کا 80قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد ی اور نیک خواہشات کا پیغام

چین کے صدر ، وزیراعظم اور وزیر خار جہ کا 80قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد ی اور نیک خواہشات کا پیغام

چین کے صدر ، وزیراعظم اور وزیر خار جہ کا 80قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد ی اور نیک خواہشات کا پیغام

23/03/2019
0 0
0
شئیرز
22
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ (سچ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے 80قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارک باد ی اور نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ سدا بہار سٹرٹیجک متعاون شراکت داری کو اعلیٰ بلندیوں پر لے جانے کا خواہاں ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ خطے کے امن و ترقی میں بھی اس کا مثبت کردار ہوگا، سی پیک متعدد شعبوں میں ثمر آور نتائج کے ساتھ ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے ، چین کی حکومت نے ہمیشہ چین پاکستان تعلقات کو خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دی ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر  عارف علوی کے نام پیغا م میں پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت استحکام برقرار رکھنے ، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور اقتصادی ترقی تیز کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے ، خوش ہیں کہ اس سلسلے میں نتائج حاصل کیے جا چکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ صدر عارف علوی اور حکومت پاکستان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر میں نئی پیش رفت ہو گی ، چینی صدر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کا تحرک جاری ہے اور دونوں بیلٹ ایند روڈ اقدام کے تحت دونوں شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ خطے کے امن و ترقی میں بھی اس کا مثبت کردار ہوگا ۔ شی چن پنگ نے کہا کہ میں خطے کے امن و ترقی میں مثبت کردار کے لئے چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتاہوں اور چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک متعاون شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کرنا چاہیں گے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کی جائے۔چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں پاکستان کے 80 ویں قومی دن کے موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان نے سدا بہار متعاون شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر پہنچانے کے لئے کام کیا ۔ سی پیک متعدد شعبوں میں ثمر آور نتائج کے ساتھ ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے ہمیشہ چین پاکستان تعلقات کو خارجہ تعلقات میں اولین ترجیح دی ہے ۔ چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاک چین سدا بہار تعزویراتی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانے اور ان کے تسلسل کے ساتھ فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں اور پاکستان کی خوشحالی اور اس کی عوام کی بہتری کی خواہش رکھتے ہیں ۔دریں اثناء چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام اپنے پیغام میں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان چین کا سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہے ، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے ایشوز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور سی پیک کی مزید تعمیر اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے تیار ہے ۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In