کراچی: (سچ نیوز) ڈالر کا ریٹ پھر چڑھنے لگا، انٹر بینک مارکیٹ میں 36 پیسے اضافہ دیکھا گیا۔
سچ نیوزکے مطابق امریکی کرنسی پھر اڑان بھرنے لگی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا اور 156 روپے 92 پیسے پر فروخت ہوا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی، امریکی کرنسی 157 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اُدھر ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ گئی۔
صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 78100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 774 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت مارکیٹ میں 66960 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 380.60 پوائنٹس کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 34190.02 کی سطح پر بند ہوا۔