کراچی(سچ نیوز )معروف اداکارہ نوشین شاہ نے ڈپریشن کے مرض سے لڑنے کا اعتراف کر لیا ۔ان کا کہنا ہے کہ شہروز سبزواری نے ڈپریشن سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشین شاہ نے بتا یا کہ میں چند سال قبل ڈپریشن کا شکار ہوکر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھی، شہروز سبزواری کو جب اس بات کا علم ہوا کہ میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہوں تو انہوں نے ڈاکٹرز سے میرا علاج کرانے میں مدد کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیماری کے دنوں میں میرا رویہ ایسا ہوگیا تھا کہ لوگ مجھے پاگل کہنے لگے تھے اور لوگوں کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ یہ پاگل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بری عادات کا خاتمہ کیا اور دواو¿ں کے استعمال کے ساتھ اپنی روٹین میں کچھ تبدیلی کی اور عبادت کرنے لگی تو میری طبیعت ٹھیک ہوگئی۔