واشنگٹن(سچ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر امریکی باشندوں اور غیر قانونی تارکین وطن کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت نہ دینے کی تجویز دے ڈالی ۔امریکی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کہا کہ وہ اس بات کے خواہش مند ہیں کہ ایک انتظامی حکم نامے کے ذریعے بچے کی پیدائش پر امریکی شہریت دینے کی پالیسی ختم کردی جائے۔ایک سوال پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی پیش کردہ تجویز پر سنجیدگی سے کام ہورہا ہے اور ایسا ہی ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ تجویز پر امریکہ میں ایک نئی آئینی و قانونی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ گزشتہ 150 سال سے یہ امریکہ کا قانون ہے کہ اس کی سرزمین پر پیدا ہونے والا بچہ ازخود امریکی شہریت کا حامل تسلیم کیا جاتا ہے۔