کراچی (سچ نیوز) ماڈل گرل و اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا ہے جس پر پاکستانیوں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ بعض لوگ اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔علیزے شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اور اسے دیکھنے کے بعد لوگوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا ۔
کچھ لوگوں نے اسے بے حیائی سے تعبیر کیا تو بعض لوگ ڈریس ڈیزائنر پر غصہ نظر آئے جبکہ کچھ لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ ایک کم عمر لڑکی سے اس طرح کے کام نہیں کرائے جانے چاہئیں۔