8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
کرپشن کے ناسور نے ملکی اقتصادیات کو تباہ کردیا ہے، صدرعارف علوی

کرپشن کے ناسور نے ملکی اقتصادیات کو تباہ کردیا ہے، صدرعارف علوی

18/09/2018
0 0
0
شئیرز
6
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

سلام آباد (سچ نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملکی اقتصادیات کو تباہ کردیا ہے اور عوام بے ایمانی سے تنگ آچکے ہیں۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا خطاب نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہے، آئینی ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے نبھاؤں گا، عوام کی خواہشات کے احترام میں حکومت کی کامیابی ممکن ہے ، حکومت نے نیا پاکستان بنانے کاعزم کیا ہوا ہے، ہم مقروض قوم ہیں ہمیں قرض کی ادائیگی کے لیے قرض لینا پڑتا ہے، ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی  مفادات اور کرپشن ہے، عوام بے ایمانی سے تنگ آچکے ہیں۔

قرضوں کا پہاڑ

ملک کو درپیش چیلنجز سے متعلق صدر مملکت نے کہا کہ ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے پہاڑ کافی حد تک بڑھ چکے ہیں۔ ملک پر گردشی قرضوں کا بوجھ 1100 ارب سے زیادہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی اور افراط زر میں اضافہ ہواہے۔

نیا پاکستان

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا عزم کیا ہے ، نئے پاکستان کی شناخت سادگی اور بدعنوانیوں سے پاک نظام ہے، ہمیں اپنی زندگیوں میں سادگی کو اپنانا ہوگا۔

دہشتگردی

صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پایا جاچکا ہے، دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پانے پر افواج پاکستان کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، اپنی اور قوم کی جانب سے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں۔ دنیا کو پاک فوج سےسیکھنا چاہیے۔

خارجہ تعلقات کا نیا دور

خارجہ پالیسی سے متعلق صدر نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہش مند ہے، ہمیں بیرون ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا ہوں گے، خارجہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات خصوصی نوعیت کے حامل ہیں۔

پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر

پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر سے متعلق صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، تصادم اور الزام تراشی کسی مسئلے کا حل نہیں، کشمیر کے مسئلے  کا حل دونوں ممالک کے تعلقات کیلیے لازم ہے ، پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھےگا، اقوام متحدہ کو بھی مقبوضہ کشمیر سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے۔

نظام تعلیم

صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک کے طول وعرض میں نظام تعلیم کو مضبوط کیا جائے، اندازے کے مطابق 30 لاکھ سےزائد بچے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، حکومت علما کرام کی مشاورت سے ایک متفقہ لائحہ عمل بنائے اور اس پرعمل کرے۔

بااختیار خواتین

ملکی ترقی میں خواتین کے کردار سے متعلق صدر نے کہا کہ بااختیار خواتین کے بغیر ملکی ترقی کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا، ضرورت ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں۔

آبادی اور وسائل میں توازن

صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے مسائل سماجی ناہمواری اور غربت سے جڑے ہوئے ہیں، ہمیں ملک میں آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہوگا، ہمارے بچے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہیں ، زچہ بچہ کی صحت اور چھوٹے کنبے کی افادیت کو اجاگر کریں۔

موسمیاتی تبدیلیاں اور پانی کا بحران

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے بھی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ، ہمارے ہاں پانی کا بے دریغ استعمال ہورہاہے، ہمیں پانی کو ضائع ہونے سے روکنے پر توجہ دینا ہوگی اور اس کے بے جا استعمال پر قابو پانا ہوگا۔ ہمیں شجر کاری پر خصوصی توجہ دینا اور نئے ڈیم بھی بنانا ہوں گے۔ ہمیں آبپاشی کے جدید نظام کو فروغ دینا ہوگا۔

کلثوم نواز کے لئے دعائے مغفرت

اجلاس کی کارروائی کے باقاعدہ آغاز پر ایوان میں بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان ، غیر ملکی سفرا، وزرائے اعلیٰ،  گورنرز اور صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی مہمانوں کی گیلری سے صدر مملکت کا خطاب سنا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In