کرکٹ کی ماری
تحریر غلام قادر بیوروچیف اسلام آباد روزنامہ سچ نیوز
آجکل ورلڈکپ کا دور دورہ ہے ہر جگہ ہر گھر میں ہر محلے میں اور ہر گلی میں کرکٹ کی دھوم دھام اور کرکٹ کی باتیں اور تذکرے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ کے ہر میچ میں ہر کھلاڑی پوری لگن اور جدوجہد کے ساتھ اپنے ملک و ملت کے لیے پورے جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلے جانے والا کھیل انتہائی معنی خیز اور اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ یہ کھیل پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے اور دنیا کے تمام افراد اسے بہت دلچسپی سے دیکھتے ہیں یہ تو بات ہو گئی عام انٹرنیشنل کرکٹ کے کھیل کی جبکہ کرکٹ ورلڈ کپ دو ہر دل کی دھڑکن اور ہر دل کی آواز ہے اور انٹرنیشنل درجے پر بہت مقبول ہے لہذا یہاں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہر کھلاڑی اپنی قوم ملک و ملت کے لیے پورے جذبے اور جدوجہد کے ساتھ کھیلتا ہے کرکٹ ایک ایسی گیم ہے کہ جس میں اتارچڑھاؤ لگا رہتا ہے اس کھیل میں ہار جیت کے ساتھ ہر کھلاڑی کی پرفارمنس پر اتارا اور چڑھاؤ لگا رہتا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ جب کوئی کھلاڑی کھیل میں اچھی پرفارمنس نہیں دیتا تو اسے ہر لحاظ سے بد نام کرنا شروع کردیا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کے اثرات اس کی نجی زندگی میں بھی انتہائی برے اثرات مرتب کرتی ہے بالخصوص ہمارے معاشرے میں جب کوئی ایک اچھا کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا کھیل کرتا رہے گا تو وہ ہمارا ہیرو ہوگا تو ہم اسے نہ صرف اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ ہر طرح کے انعامات اور تحائف سے بھی نوازتے ہیں اسے کہتے ہیں کہ کرکٹ کی ماری ہمیں سوچنا چاہیے کہ ایک کھلاڑی کی بھی اپنی کوئی نجی زندگی ہوتی ہے وہ ایک کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے ملک و قوم کا سرمایہ کسی کا بھائی کسی کا باپ اور کسی کا بیٹا بھی ہوتا ہے لہذا آپ اپنی سوچ رویوں کو بدل کر کھیل کے میدان کو کھیل کا حصہ ہی سمجھیں چونکہ ہار جیت کھیل کا حصہ اسے کسی کھلاڑی کی نجی زندگی پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے اللہ پاک ہمیں سوچنے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین