نئی دہلی (سچ نیوز)تاملناڈو کے ضلع تریپورہ کے قریب کیت تھرو گاوں میں ایک کسان کنبے کے چار افراد نے صبح خود کشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں کسان کی بیوی ، بیٹا، پوتا اور پوتی شامل ہیں،کسان کسی کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا کہ اس کے اہل خانہ کہ موت ہو گئی،لوگوں نے جب کسان کے گھر کے باہر چار خانہ افراد کی درخت سے لٹکی ہوئی لاشیںدیکھیں تو پولیس کو اطلاع کی پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔