کراچی (سچ نیوز) معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے پاکستانی اداکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا اعلان کریں کہ کبھی انڈیا میں کام نہیں کریں گے۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے کہا ’ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے۔‘
انسٹاگرام@yasir.hussain131
یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنے ساتھی اداکاروں کے متوقع رد عمل کا بھی جواب دیا اور کہا کہ ’ اب سب پاکستانی آرٹسٹ مجھے جج کریں گے لیکن مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ، میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں اور کشمیر کیلئے روتا ہوں، میں مانتا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر شاید اب ہوتی ہے، انہوں نے بنائی ہے ، اب ہم کو بھی بنانی ہوگی۔‘