ممبئی (سچ نیوز) کنگنا رناوت بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنی ہی آنیوالی فلم ”مانی کرنیکا :جھانسی کی رانی“کے ذریعے اپنے نام کیا جس میں انہوں نے 14 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔ واضح رہے کنگنا سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا اعزاز دپیکا پڈوکون کے پاس تھا جو انہوں نے فلم پدماوت میں کام کرنے کی وجہ سے وصول کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان کا یہ معاوضہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے بھی کہیں زیادہ تھا۔