کویت سٹی (سچ نیوز)کویتی محکمہ خفیہ نے 18لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی محکمہ خفیہ نے 3مصری تارکین کو گرفتار کیا جنہوں نے کویت میں مقیم18شہریوں اور تارکین کا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کے لئے پیش کیا تھا۔ 18لاکھ شہریوں کا ڈیٹا محض 250دینار میں فروخت کرنے کے لئے پیش کیا گیا۔کویت پولیس نے بتایا کہ ایک شہری نے اطلاع دی کہ انٹر نیٹ پر کچھ افراد نے کویتی شہریوں اور مقیم تارکین کا ڈیٹا فروخت کرنے کے لئے اشتہار دے رکھا ہے۔شہری نے بتایا کہ اشتہار دینے والوں سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کے پاس شہریوں اور غیر ملکیوں کے نام، پتہ، موبائل نمبر، شناختی کارڈ ، اقامہ اور پاسپورٹ نمبر کے علاوہ دیگر تفصیلات موجود ہیں۔ اس نے پولیس کو اطلاع کردی جس نے گروہ کو گرفتار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔ گرفتار شدگان نے بتایا کہ انہوں نے یہ ڈیٹا ایک حکومتی ادارے سے چوری کیا ہے۔