8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
کیا امریکہ نے سعودی عرب کو خفیہ طور پر ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنا شروع کردی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

کیا امریکہ نے سعودی عرب کو خفیہ طور پر ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنا شروع کردی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

31/03/2019
0 0
0
شئیرز
6
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(سچ نیوز) کیا امریکہ نے سعودی عرب کو خفیہ طور پر ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنا شروع کر دی ہے؟ امریکہ میں اس حوالے سے ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ کانگریس میں کھلبلی مچ گئی۔ ویب سائٹ ’کامن ڈریمز‘کے مطابق عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز اور ڈیلی بیسٹ (Daily Beast)نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے خفیہ طور پر متعدد امریکی کمپنیوں کو سعودی عرب کو ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کرنے اور ایٹمی ری ایکٹرز کی تیاری میں معاونت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بدھ کے روز انرجی سیکرٹری رک پیری نے کئی کمپنیوں کو سعودی عرب میں ایٹمی توانائی پیداکرنے کے منصوبوں پر بنیادی کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے کم از کم 6پارٹ 810اتھرائزیشنز پر دستخط کیے۔تاہم ان کمپنیوں کو سازوسامان سعودی عرب منتقل نہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

ان رپورٹس سے امریکی اراکین کانگریس کے خدشات کو تقویت بخش دی ہے جو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ امریکی حکومت اور کمپنیوں کی معاونت سے سعودی عرب میں ایٹمی ری ایکٹرز کی تیاری خطرناک ثابت ہو گی کیونکہ اس کے بعد سعودی عرب ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش بھی کرے گا۔امریکی رکن کانگریس بریڈ شیرمن کا ہے کہ ”اگر ہم سرجری میں استعمال ہونے والی قینچی کے معاملے میں سعودی عرب پر اعتبار نہیں کر سکتے تو ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر بھی نہیں کرنا چاہیے۔“صومالی نژاد امریکی سیاست دان اور کانگریس کی رکن الحان عبدالحئی عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ”یہ انتہائی خطرناک عمل ہے۔ ہمیں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ سعودی عرب ایٹمی ہتھیار نہ بنائے۔“رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں گزشتہ ماہ اس حوالے سے ایک بل بھی پیش کیا گیا ہے جس میں دیگر ممالک کے ساتھ ایٹمی معاہدوں کے متعلق نئی قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس بل میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جب بھی کسی اور ملک کے ساتھ کوئی ایٹمی معاہدہ ہو تو کانگریس اس معاہدے کی مزید کڑی نگرانی کرے گی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In