نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار گرو رندھاپر کینیڈا میں ایک شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کے ماتھے پر شدید چوٹ آئی ۔تفصیل کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور کے کوئین الزبتھ تھیٹر میں گرو رندھاوا ایک شو میں پرفارم کررہے تھے۔اس دوران ایک شخص بار بار سٹیج پر آنے کی کوشش کر رہا تھا جسے گرو رندھاوا نے سٹیج پر آنے سے روکا جس کے بعد شو کے اختتام پر جب گرو باہر جانے لگے توبیک سٹیج موجود اس شخص نے حملہ کر دیا جس سے چہرے اور سر پر شدید چوٹ آئی ،حملے کے بعد خون میں لت پت گرو رندھاوا دوبارہ سٹیج پر پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں کو دکھا یا کے ا ن کے ساتھ کیا ہوا ۔گرو نے اپنے شو کو مکمل کیا جبکہ بعد میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسری طرف معروف گلوکار نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ میں اپنے گھر (بھارت) واپس پہنچ چکا ہوں۔ مجھے گرو نانک نے بچایا ہے میں نے فیصلہ کیا ہے اب کینیڈا میں کبھی بھی پرفارم نہیں کروں گا۔