نئی دہلی(سچ نیوز)ہریانہ کے علاقہ بہادر گڑھ کی رہائشی طالبہ کو اس کے ہم جماعت لڑکوں نے اس کی سہیلی کی مدد سے نشہ دے کر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا جس سے متاثرہ لڑکی نے خود کشی کر لی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبہ نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی لکھا ہے ، جس میں اس نے ان تینوں کو اپنی موت کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان لوگوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ خودکشی نوٹ کے مطابق لڑکی کے کالج کے دو لڑکے نشہ آوردوا سونگھا کر اس کی آبروریزی کرتے تھے اور اس کام میں کالج کی ایک طالبہ بھی ان کا ساتھ دیتی تھی۔پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔