لاہور (سچ نیوز ) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ختم ہونے کا اعلان ہواتو پاکستانی حکومت نے اس کا سہرا اپنے سر لے لیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماﺅں سے کہا تھا کہ ایسے معاملات پر حکومت کو سفارتکاری کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ اس طرح کے معاملات پر حکمت عملی کے ساتھ چلا جائے جبکہ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس نے کہا تھا کہ خاکوں کا مقابلہ پاکستان میں احتجاج کرنے والوں کی وجہ سے روکا ،اب اس معاملے میں خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ۔انہوں نے کہا کہ خاکوں کا مقابلہ احتجاج کرنے والوں کی وجہ سے روکا حکومت ہزار بار بھی سفارتکاری کی کوشش کرتی پھر بھی یہ معاملہ حل نہ ہوتا کیونکہ غلاموں کی بات کوئی نہیں سنتا ۔حکومت کہتی تھی کہ ہم تنہا کیا کر سکتے ہیں پورا عالم اسلام اکٹھا ہو تو پھر سفارتکاری کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ راسے میں جب انتظامیہ روکتی تھی تو میں نے کہا کہ ہم سارے شہید ہو جائیں تو جس مشن کے لیے ہم جا ر ہے ہیں ہماری جانیں کوئی معنی نہیں رکھتی ۔علامہ خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ حکومت نے تین بار اسلام آباد جانے سے روکنے کی کوشش کی اور راولپنڈی میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ صرف آپ کا نہیں بلکہ ہمارا بھی ہے ،اگریہ مسئلہ آپ کا بھی ہوتا تو پھر ہمیں لاہور سے چلنے کی کیا ضرورت تھی،حکومت نے کوئی کردار اد ا نہیں کیا ،اس شخص نے اپنی بکواس میں خود کہا کہ ایک مولوی نے فتوی دیا جس کے بعد اس مقابلے کو منسوخ کرتے ہیں ،یہ فتوی میں نے ہی دیا تھا ۔