8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل،ورلڈ وائیڈ ویب مکمل طور پر بدلنے کے لئے تیار

گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل،ورلڈ وائیڈ ویب مکمل طور پر بدلنے کے لئے تیار

گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل،ورلڈ وائیڈ ویب مکمل طور پر بدلنے کے لئے تیار

27/09/2018
0 0
0
شئیرز
11
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(سچ نیوز)ورلڈ وائیڈ ویب پر گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی اس اہم ترین پراڈکٹ کو متعدد نئے فیچرز کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق درحقیقت یہ فیچرز آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اب گوگل سرچ صارف کے سرچ کے تجربے کا اندازہ خودکار طور پر لگانے کی کوشش کرے گی۔اسی طرح گوگل نے اپنی توجہ موبائل پر مرکوز کی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ تمام نئے فیچرز ڈیسک ٹاپ پر نہیں بلکہ اسمارٹ فونز پر کام کریں گے (کم از کم گوگل کی سلائیڈز سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے)۔اس حوالے سے پہلا فیچر ایکٹیویٹی کارڈ ہے جس میں سرچ رزلٹس کے اوپر ایک پتلی سی پٹی ابھر آئے گی جس پر کلک کرنے پر ایک کارڈ متعلقہ سرچز کو شو کرے گا جبکہ اسی موضوع پر صارف کی پرانی سرچز کو بھی دکھائے گا۔اسی طرح ایک نیا فیچر کلیکشنز کا ہے جس میں صارفین مخصوص موضوعات پر اپنی سرچز کو محفوظ اور آرگنائز کرسکیں گے، بالکل پنٹیریسٹ سرچ کی طرح۔گوگل فیڈ نامی فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا، اس فیچر میں صارف کی دلچسپی کے موضوعات کو کارڈز کی شکل میں دکھایا جاتا ہے، اب اسے ڈسکور کا نام دیا گیا ہے اور صارف کو مواد کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دیا جارہا ہے۔اگر صارف کئی زبانوں سے واقف ہوگا تو یہ کارڈ کئی زبانوں پر سامنے آئیں گے اور یہ ڈسکور فیڈ تمام موبائل صارفین کے گوگل ہوم پیج پر متعارف کرائے جائے گی۔اگر تو آپ کو سوشل میڈیا پر اسٹوریز فارمیٹ پسند ہے تو اچھی بات یہ ہے کہ گوگل نے سٹوریز کو سرچ کا حصہ بھی بنادیا ہے جن میں اے ایم پی اسٹوریز بھی شامل ہیں۔فیچرڈ ویڈیوز ایک اور نیا فیچر ہے جس میں صارف جب کسی ویڈیو کو سرچ کرے گا تو گوگل خودکار طور پر اس ویڈیو کے پرانے کلپس کو بھی سامنے لے آئے گا۔رپورٹ کے مطابق تصاویر کو سرچ کرنے کے طریقہ کار میں بھی اپ ڈ یٹ کی گئی ہے اور اب ایک نیا رینکنگ الگورتھم متعلقہ تصاویر کی تلاش میں مدد دے گا اور گوگل امیج رزلٹس میں گوگل لینس کا اضافہ بھی کررہا ہے۔ہنگامی حالات کے شکار افراد کے لیے بھی گوگل نے نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں، جن میں اے آئی پر مبنی سیلاب کی پیشگوئی کرنے والا ماڈل، جو سیلاب کے بروقت الرٹ فراہم کرے گا، یہ فیچر فی الحال بھارت میں متعارف کروایا جارہا ہے۔آخر میں گوگل نے ملازمت کی تلاش کے لیے ایک نیا ٹول پاتھ ویز بھی پیش کیا ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In