نئی دلی (سچ نیوز) بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف لکھاری پروین ساہنی نے بھارتی فوج کی قابلیت کا بھانڈہ بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا۔ پروین ساہنی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج دور جدید کی جنگ کیلئے ناکارہ ہوچکی ہے، پاکستانی فوج کو پیپلز لبریشن آرمی کی سپورٹ حاصل ہے، روس اور چین کا مودی پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے شدید دباﺅ ہے اور عنقریب یہ دباﺅ ناقابل برداشت حد تک بڑھ جائے گا۔بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر پراوین ساہنی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم یہ تو کہتے ہیں کہ اکسائی چین اور آزاد کشمیر پر قبضہ کرلیں گے لیکن ہمارے ملٹری لیڈرز کو یہ تک نہیں پتہ کہ جنگ کتنی زیادہ تبدیل ہوچکی ہے۔ اس وقت پیپلز لبریشن آرمی اگلے محاذ پر ہے اور امریکی فوج کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چینی فوج پاک فوج کو بھی مضبوط کر رہی ہے کیونکہ صدر شی چن پنگ ہر قیمت پر سی پیک کی حفاظت کریں گے۔ ہمیں صرف اسی چیز کی حفاظت کی فکر کرنی چاہیے جو ہمارے پاس موجود ہے۔