8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
’’ہم پاکستان میں بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ۔۔۔۔‘‘وزیر اعظم عمران خان نےعرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی

’’ہم پاکستان میں بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ۔۔۔۔‘‘وزیر اعظم عمران خان نےعرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی

’’ہم پاکستان میں بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ۔۔۔۔‘‘وزیر اعظم عمران خان نےعرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی

22/09/2018
0 0
0
شئیرز
4
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض(سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف جاری خصوصی مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بھی سعودی ولی عہد کا تجربہ نافذ کرنے کی کوشش کرینگے اور اسی طرز پر کام کریں گے ، دنیا بھر کے ممالک اپنے مخصوص کلچر ، تاریخ اور مذہب کے سائبان تلے پروان چڑھتے ہیں، طاقتور ممالک کی ثقافت تھوپنے سے نہیں،پاکستان یمن کا بحران ختم کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔معروف عرب ٹی وی چینل ’’الاخباریہ ‘‘ کو دورہ سعودی عرب کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں نظام حکومت کو مضبوط معاشرے کے 55فیصدغریبوں کومعاشی اعتبار سے مضبوط بنانا چاہیں گے وہ افرادی قوت پر سرمایہ لگائیں گے،تعلیم، صحت ، بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط ریاستی اداروں کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرینگے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا کا مرکز اور کلیدی ریاست ہے،یہ تیل کے ذخائر ، سیاسی ومالی طاقت ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی نگہداشت کے باعث پوری مسلم دنیا میں منفرد مقام کا حامل ہے،سعودی عرب اقوام عالم کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور جاری کشمکشیں ختم کرانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے،پاکستان امن کے قیام اور لڑائی جھگڑوں کی آگ بجھانے کیلئے سعودی عرب سے تعاون کرے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے مملکت کے اندرونی امور میں انسانی حقوق کے بہانے مداخلت کی کوششوں کو نئے دور کی استعماریت اور ثقافتی امپریلزم قرار دیتے ہوئے کہاکہ سماجی مسائل اور ثقافتی بحران کا ایک سبب مغربی دنیا کے کلچر کو تھوپنے کی کوشش ہے جبکہ بنیاد پرستی بھی اسی کا ردعمل ہے،تنازعات کا حل سیاسی مکالمے کے ذریعے ضروری ہے، پاکستان یمن کا بحران ختم کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ سال کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف بے رحمانہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کئی اہم ترین عرب شہزادوں ،مملکت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیات اور مشہور کاروباری شخصیات کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمات قائم کئے اور اربوں ڈالرز قومی خزانے میں واپس لانے میں کامیاب ہو ئے تھے ۔گرفتار ہونے والوں میںشہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے، جو دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں ،وہ بعد ازاں بارگیننگ  کر کے اربوں روپیہ سعودی حکومت کو ادا کرنے کے بعد رہا ہو گئے تھے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In