8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
ہندو برادری کیخلاف نازیبا بیان بازی، فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا

ہندو برادری کیخلاف نازیبا بیان بازی، فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا

06/03/2019
0 0
0
شئیرز
6
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: (سچ نیوز) ہندو برادری کیخلاف بیان بازی اور ان کی دل آزاری کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا تھا۔ انہوں نے دو ٹوک ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے نازیبا ریمارکس پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور وفاقی وزرا نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا پاکستان میں رہنے والے ہندو بھی اتنا ہی پاکستان کے حصہ ہیں جتنا ہر شہری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی سبز جتنا فخر ہے۔ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کیلئے خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔ پاکستانی، پاکستانی ہے خواہ وہ مسلمان، ہندو، عیسائی یا کسی اور مذہب سے ہو۔

فیاض الحسن چوہان نے بھی استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری وزارت عمران خان کی امانت تھی۔ میری وجہ سے اگر پارٹی کو مشکل آئی ہے تو وزارت چھوڑتا ہوں۔ عمران خان زندہ باد ،پاکستان زندہ باد۔

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ مانگا گیا تھا۔ پنجاب میں صوبائی وزیر اطلاعات کس کو بنایا جائے گا؟ یہ فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کریں گے۔ ایک دو دن میں پنجاب کے وزیر اطلاعات کا فیصلہ ہو جائے گا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کی جگہ اب صمصام بخاری کو پنجاب کا وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان ماضی میں بھی متعدد بار غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے مشکل میں آتے رہے۔ صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کے بعد بھی ان کو سخت تنبیہ کی گئی تھی۔ اس مرتبہ غیر ذمہ دارانہ بیان ان کی وزارت کو ہی لے ڈوبا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In