اسلام آباد (سچ نیوز ) ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر جنوبی ایشیا میناکشی گنگولی نے کہاہے کہ بھارت کومقبوضہ کشمیر سے جانا ہو گا اور بھارتی فوج کو سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنا ہو گا ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایچ آرڈبلیوڈائریکٹرجنوبی ایشیا میناکشی گنگولی کا کہناتھا کہ کشمیرمیں نقل وحمل،ذرائع ابلاغ پرپابندی ہے،مقبوضہ وادی میں لوگوں کوعلاج کی سہولتیں بھی میسرنہیں،بھارتی فورسز 80 کی دہائی سے وگوں کوقتل،لاپتہ کرنے میں ملوث ہے ، عالمی قوانین بنیادی حقوق کی معطلی کی اجازت نہیں دیتے، بھارتی فوج کوسیاسی قیدیوں کوفوری رہا کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے کرفیو کو آج 9 روز مکمل ہو گئے ہیں جس کے باعث کشمیریوں کے پاس گھر میں کھانے پینے کی اشیاءسمیت ادویات کی بھی قلت ہو گئی ہے ۔ بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔