صنعاء (سچ نیوز)یمن کے صوبے الضالع میں سرکاری فوج نے دمت شہر کے جنوبی اور مغربی حصوں میں 2نئے ٹھکانوں کو کنٹرول میں لے لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے فورتھ بریگیڈ کے عسکری اہل کار نصر الرازقی کے مطابق دمت شہر کے مغرب میں واقع علاقے خاب البوابہ کو بھی واپس لینے کی تصدیق کی ہے۔یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دمت شہر کے اطراف اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیا ہے۔ اس دوران شہر پر بھرپور حملے اور اسے حوثی ملیشیا سے پاک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ زمینی ذرائع کے مطابق جانی نقصان میں اضافے کے باعث حوثی باغیوں کی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔یمنی فوج میں اِب ریجن کے کمانڈر احمد البحش نے بتایا کہ یمنی فوج نے علاقے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی تمام بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے قلعہ ناصہ کا علاقہ آزاد کرایا گیاہے ۔