پشاور: (سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بڑی بحث چل رہی ہے کہ یوٹرن جائز ہے یا ناجائز؟ یوٹرن والوں کو سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہئے، کہتے ہیں نبی پاکؐ کا فرمان ہے کہ مسلمان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور کے نشتر ہال میں پیغام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ عشق مصطفیٰ کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے اندر چراغاں کیا جائے، تمام انبیاؐ جانے کے لئے آئے، صرف ہمارے نبی رہنے کے لئےآئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی نے انسانوں کے دلوں پر حکمرانی کی ملک، رنگ ونسل سے نہیں ہم امت کی حیثیت سے جنت میں جائیں گے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ بڑی بحث چل رہی ہے کہ یوٹرن جائز ہے یا ناجائز؟ یوٹرن والوں کو سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہئے، نبی پاک کا فرمان ہے کہ مسلمان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے، کانفرنس سے سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔