واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے یہودی عبادت گاہ پرحملے کاذمے دارمیڈیا کو قراردے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکامیں بڑھتے غصے کی وجہ میڈیاکی غلط اورغیرذمہ دارانہ رپورٹنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹا نیوزمیڈیاعوام کا دشمن ہے، کھلی اورواضح دشمنی کو روکنا اورخبر کودرست اورمنصفانہ انداز میں پیش کرنا ہوگا اس سے غصے اور نفرت کی آگ کوروکا جاسکتاہے۔