لاہور: (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھانا لے جانے والا سٹاف 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔
عدالت سے بھی مدد نا ملی تو میں کوٹلکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔ https://t.co/it4AIFvuM7
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 8, 2019
ان کا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔ عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میرے والد کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔