کراچی(سچ نیوز)فاروق ستا ر نے کہا ہے کہ 25جولائی کو دل والے دلہنیا لےجائیں گے،مخالفین کے اندازوں کا خاتمہ ریلیوں نے کردیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق رہنما متحدہ قومی موومنٹ نے پی آئی بی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آپ کا جوش وخروش دیکھ کر یقین ہے مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں گیں ،کل بھی سب کچھ ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ایم کیو ایم کا ہے،25جولائی کو دل والے دلہنیا لےجائیں گے،مخالفین کے اندازوں کا خاتمہ ریلیوں نے کردیا ہے، آیندہ بھی سب کچھ ایم کیوایم کا ہوگا،ٹیڑھی ڈولفن کےساتھ 2تصویریں لگانے سے کیاہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ کیا لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا سکتے ہو؟اتنا سب کچھ ہونے کے بعد آج بھی ایم کیو ایم قائم ودائم ہے، ایم کیو ایم کے قیام کی وجہ شہیدوں کی قربانی ہے،شہیدوں، اسیروں اور لاپتہ ساتھیوں کی قربانیوں سے ایم کیو ایم قائم ہے،جیل میں لگے جیمرزکی وجہ سے اطراف کی آبادیوں کے موبائل نہیں چل سکتے ہیں،تمام مسائل کا حل کریں