ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت نے اداکارہ تنوشری دتہ سے معافی مانگ لی۔بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم شروع کرنے والی اداکارہ تنوشری دتہ اورراکھی ساونت کے درمیان کئی روز سےلفظی گولہ باری جاری ہے۔ دونوں کے درمیان جنگ اتنی شدت اختیار کرچکی ہے کہ چند روز قبل راکھی ساونت کو ایک خاتون ریسلر نے اٹھا کر پٹخ دیاتھا اور اس کا الزام بھی راکھی نے تنوشری دتہ پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ توشری نے ریسلر کومیرے خلاف سُپاری دی ہے۔راکھی ساونت کے الزام پر تنوشری دتہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک راکھی ساونت ان سے معافی نہیں مانگ لیتیں وہ چرچ نہیں جائیں گی۔ راکھی ساونت نے تنوشری کی اس شرط کو مانتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی ہے۔راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوپیغام جاری کیا ہے جس میں راکھی ساونت نے کہا تنوشری دتہ میں سارے جھگڑے بھول کر تم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں، جو ہوگیا اسے ہمیں بھول جانا چاہیے اور نئی شروعات کرنی چاہئے، میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت خدا کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راکھی نے تنوشری سے تمام لڑائی جھگڑے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔