8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
چوتھا ٹیسٹ:بھارت کو شکست، سیریز 1-3 سےانگلینڈ کے نام

چوتھا ٹیسٹ:بھارت کو شکست، سیریز 1-3 سےانگلینڈ کے نام

03/09/2018
0 0
0
شئیرز
10
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ساؤتھ ہیمپٹن (سچ نیوز )  انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میں 60 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 1-3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا،بھارتی بولرز کی شاندار گیند بازی کے باعث انگلینڈ اپنی 6 وکٹیں 86 رنز پر گنواچکا تھا تاہم اس موقع پر معین علی اور سیم کرن کے درمیان شراکت نے اننگز کو سہارا دیا،سیم کرن کی شاندار بیٹنگ اور ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کے باعث انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 246 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ سیم کرن 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین، ایشانت شرما، محمد شامی، اشون نے دو، دو جبکہ ہاردک پانڈیا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت کی جانب سے ابتدا میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ انڈیا بڑی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا تاہم ایسا نہ ہوسکا،ایک موقع پر بھارت نے 142 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی صرف دو ہی وکٹیں گری تھیں تاہم اس موقع پر جو وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا وہ اننگز کے اختتام تک جاری رہا اور پوری ٹیم 273 رنز ہی بناسکی یعنی بھارت کو صرف 27 رنز کی ہی لیڈ مل سکی،بھارت کی جانب سے پجارا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ویرات کوہلی 46 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی سب سے تباہ کن بولر ثابت ہوئے جنہوں نے پانچ بھارتی بلے بازوں کو پویلین بھجوایا جبکہ اسٹورٹ براڈ نے تین اور سیم کرن اور بین اسٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا تاہم اس کے لیٹ اور مڈل آرڈر نے ایک مرتبہ پھر اسے مکمل تباہی سے بچالیا،ایک موقع پر انگلینڈ کے 6 کھلاڑی 178 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے اور اسے بھارت کے خلاف صرف 151 رنز کی ہی برتری حاصل تھی،تاہم انگلینڈ کے اختتامی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے چار بلے بازوں کو پویلین لوٹایا۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 271 رنز بنائے اور یوں بھارت کو 245 رنز کا ہدف ملا،ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز تباہ کن تھا اور 22 رنز پر اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں تاہم اس موقع پر کپتان کوہلی اور رہانے کی سنچری پارٹنرشپ نے بھارتی امیدوں پر جگادیا۔

تاہم کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بھارتی بلے باز کریز پر جم کر کھیلنے میں ناکام رہا اور اس طرح بھارت کی پوری ٹیم 184 رنز پر آؤٹ ہوگئی،بھارت کی جانب سے کوہلی نے 58 جبکہ رہانے نے 51 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے ایک مرتبہ پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ سات ستمبر سے دی اوول میں کھیلا جائے گا۔ شاندار کارکردگی پر معین علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In